ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی قلت نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کراچی،گوجرانولہ،سرگودھا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کے دوران گیس کی قلت نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
گیس کی قلت کے باعث متبادل ایندھن ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نے بھی مشکلات مزید بڑھا دیں ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں سے مہنگے داموں میں کھانا کھانے پر مجبور ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں شدید سردی کے بڑھتے ہی گیس کی فراہمی میں مشکل پیدا ہوگئی ہے۔