محکمہ صحت پنجاب کے میڈ یکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی 2 جنوری کی میڈ یکل رپورٹس مانگی ہیں، میڈیکل بورڈ کی جانب سے سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس کیلیے مراسلہ لکھے گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے بیرون ملک علاج کی غرض سے قیام کو بڑھانے کے لیے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی ارسال کی گئیں تھیں۔