خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل

167

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں کئی وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل اور توسیع کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیر بلدیات شہرام ترکئی کو وزیر صحت ،معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محمکہ بلدیات، اقبال وزیرکو وزیرریلیف اور شاہ محمود کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا گیا ہے۔

خلیق الرحمان کو وزیراعلی کا مشیر برائے ہائر ایجوکیشن جبکہ عارف احمد زئی کو معدینیات کا قلمدان مل گیا ہے۔