سوئی ناردرن صارفین کو 513 ملین واپس کرےگی

139

اسلام آباد: وزیر اعظم نے سوئی ناردرن کوصارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر براہمی کا اظہا کیا  جبکہ صارفین کو اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گیس صارفین کو  کم پریشر کی   فراہمی اور اضافی بلوں  کی مد میں ناجائز بوج ڈالنے پر عمران خان نے براہمی کا اظہا کیا ۔

رپورٹ میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں کم  گیس پریشر ہونے کے باوجود صارفین سے اضافی بل وصول کیے گئے جس پر وزیر اعظم نے فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن صارفین سے اضافی بل  وصول کیے گئے ان کو رقم واپس کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے مارچ2019 صارفین کو 50 ملین واپس کردیے گئے تھے جبکہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم   نے ہدایت  دی کے گیس صارفین کو بل  حقیقی گیس پریشرکی فراہمی کی  بنیاد پر جاری کیا جائے جبکہ دیگر علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جائے۔