امریکہ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کا اعلان کردیا

117

واشنگٹن: امریکی  کی جانب سےپاکستان کے لیے ایک سال سے  معطل فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی گئی ہے۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک سال سے معطل پروگرام کی بحالی ممکن بنادی گئی ہے۔امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  نے ٹیوٹر  کےذریعے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  نے پاکستان کے لیے  انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(آئی ایم ای ٹی) پروگرام  کی بحالی کی توثیق کر دی ہے۔

انکا کہنا ہے  قومی سالامتی کے پیش نظرپروگرام  کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا  ہے جبکہ  انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی سے متعلق   دیگر پروگرام پر اب بھی پابندی  عائد ہیں۔