امریکہ کا دل ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے،ایرانی کمانڈر

432

تہران:ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا دل تل ابیب ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔

غیر ملکی زرائع ابلاغ  کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا دل تل ابیب ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے جبکہ ہمارے پاس بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کہ اہلیت رکھتا ہے۔

 ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو تنبیہ کیا ہے کہ ایران جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے اور خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پر ہیں۔

واضح رپے کہ ایرانی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی  سمیت 7 افراد عراق کے دارلحکومت بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے کا نشانہ بنے تھے ۔