شمالی وزیرستان: مسمار گھروں و دکانوںکا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج

107

پشاور (آن لائن) شمالی وزیرستان کے عوام نے میرانشاہ بازار میں مسمار گھروں اور دکانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے 15 تاریخ کو مکمل شمالی وزیرستان کو بند کرنے کا اعلان کردیاجماعت اسلامی کے سابق امیدوار ملک یوسف خان میتا خیل نے احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کو نقصانات کے مطابق معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق صوبائی کے امیدوار ملک یوسف خان میتا خیل ،ایگزیکٹو کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سخی الرحمن ،ملک قسمت خان براخیل ودیگر نے موجودہ حکومت اور شمالی وزیر ستان کی ضلعی انتظامیہ سے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٓاپریشن ضرب عضب میں ہمارے کھربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں لیکن تا حال کسی قسم کا حکومت کی طرف سے معاوضہ نہیں ملا ہے ہم نے با ر بار احتجاجی مظاہرے اور جرگے کیے مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے آخر کار وزیرستانیوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ہم نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں، تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سروے کیا گیا ہے اس میں ضلعی انتظامیہ سے کافی گھر اور دکانات رہ گئی ہیں لہٰذا دوبارہ سروے کرکے حقدار کو بنیادی حق دیا جائے ورنہ مجبوراًراست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔جماعت اسلامی کے سابق امیدوار ملک یوسف خان میتا خیل نے مظاہرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔