پشاور پولیس نے رویندر سنگھ کے قتل کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

92

پشاور (آن لائن) پشاور پولیس نے تھانہ چمکنی کی حدود میں قتل ہونے والے رویندر سنگھ کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی‘ اس سے قبل قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسپتال اور بعدازاں جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔