اورکزئی، دہشت گردی کی کوشش ناکام، بم اور اسلحہ برآمد

111

اورکزئی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے وسطی اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر اورکزئی اسکاوٹس نے علاقہ قوم شیخان کی حدود بازید خیل میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا جس میں ایک ہیوی مشین گن، ایک ایچ ایم جی ماؤنٹ، ایک سپیئر ہیوی مشین بیرل 3GP7 کے 3 عدد بم، 2 آر پی جی سیون فیوز بم، ایک 88 اور 44 ایم ایم کے بم، HMG کے 1200 روانٹرر اور G3 BOX شامل ہیں۔