پشین، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

202

پشین (اے پی پی) پشین شہر اور گرد ونواح کے علاقوں یارو، خانوزئی، برشور، حرمزئی، بوستان، سرانان اوردیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب توبہ کاکڑی برشور اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث سردی سے بچنے کیلیے شہریوں کی جانب سے گرم ملبوسات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کی وجہ سے گرم اشیاء خوردونوش کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔