ٹرمپ عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے،چودھری عمرفاروق

85

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہا ہے کہ ٹرمپ عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے۔ عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔اقوام متحدہ اورامن پسند ممالک کو آگے بڑھ کر اس آگ کو بجھانا ہوگا ۔ اگر جنگ کے شعلے ایک بار بلند ہوگئے تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی اور کروڑوں انسان اس آگ کا ایندھن بن جائیں گے وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے‘ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے‘ عالم اسلام استعماری حملوں کی زد میں ہے‘ حکومت پاکستان ہمیشہ حادثات اور سانحات کے بعد سرجوڑ کر بیٹھتی ہے‘حالات کا تقاضا ہے کہ فوج، حکومت اور عوام ملکی دفاع کے لیے ایک صفحے پر ہوں جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں حملے میں مار دیا گیا ہے‘ ایران امریکا کشیدگی بڑھ رہی ہے‘ خطے اور پاکستان کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو ایوان میں فوری طور پر بیان دینا چاہیے‘ پاکستان کی سیکورٹی کا معاملہ ہوسکتا ہے‘ پاکستان اس صورتحال میں کہاں کھڑا ہوگا۔