ایران کے 52 علاقے امریکی حملے کے ہدف پر

227

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو دھمکی دی ہے کہ امریکہ ایران میں 52 مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ نے امریکی اہلکاروں یا اثاثوں پر حملہ کیا تو وہ ان مقامات کو تباہ کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان میں سے کچھ مقامات  ایران اور ایرانی ثقافت کے لئے اہم ہیں اور امریکہ مزید خطرات برداشت نہیں کرسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکی اثاثوں یا اہلکار پر حملہ کیا تو ان 52 مقامات کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی شدت کے ساتھ حملہ ہوگا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی  ہلاکت، امریکہ  اورایران  کے مابین کشیدگی میں اب تک کا عروج ہے اور اس نے مشرق وسطی میں جنگ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

ایک امریکی ڈیموکریٹ پیلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی اشتعال انگیز، تیز اور غیر متنازعہ فوجی مصروفیات سے امریکہ اور اس کے اتحادی، سفارت کاروں اور شہریوں کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکی ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد ایران نے امریکہ سے انتقام لینے کا وعدہ کیا ہے اور امریکہ کو شدید نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔