جوہری صنعت پر لگی پابندی پرمزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گا

196

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ جوہری صنعت پر لگی  کسی قسم کی پابندیوں   پرمزید عمل درآمد نہیں  کیا جائیں گاجبکہ وہ ماضی کی طرح انٹرنیشنل ایٹامک ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

گزشتہ روز ایرانی میڈیا کہ مطابق تہران کی حکومت  کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران اپنی جوہری صنعت پر لگی  کسی قسم کی پابندیوں   پرمزید عمل درآمد نہیں  کرےگا جبکہ یورینیم کی پیداوار،تحقیق سمیت یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت  اور ترقی پر لگی  پابندی پر بھی عمل درآمد نہیں کیا  جائے گا۔

 ایرانی  حکومت  نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایٹامک ایجنسی(ائی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی جیسا کہ وہ ماضی میں رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کی جانب سے داغے گئے تین راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندسسمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جس کے بعد سے  امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔

یاد رہےکہ 2015 میں   مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے تحت  ایران نے امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے  ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا جس میں ایران  نیوکلیر سرگرمیوں کو محدود کردیں گا۔