نیٹو کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوگا

221

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے اتحاد ی ممبران سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرلیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے فوجی اتحاد کے سربراہ کی طرف سے آج اجلاس بلایا گیا ہے۔ ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سفیر پیر کو برسلز میں جمع ہوں گے۔

 جمعہ کے روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے عراق میں اپنے تربیتی مشن کو سیکیورٹی خدشات کے تحت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹو کے مختصر اجلاس میں آج بھی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

۔