سکھ نوجوان کی موت کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

152

اسلام آباد: پاکستان سکھ مذہب سمیت تمام دیگر مذاہب کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے جبکہ سکھ نوجوان کی موت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  سکھ مذہب  اور دیگر تمام مذہبی  عبادت گاہوں کا دل سے احترام کرتا ہے ۔اقلیتوں کے حوالے سے  پاکستان کا موقف کیا ہے اسکو دنیا بھر کے سکھ باخوبی سمجھتے ہیں۔

پاکستان میں  سکھ ، عیسائی، ہندو اوردیگر مذہب کے لوگ رہتے ہیں جبکہ پاکستان کا آئین  ان تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ  پاکستان ننکانہ صاحب میں حملے سے متعلق بھارتی الزامات اور من گھڑت پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی نے دیکھا کے پاکستان نے کرتار پور راہ داری کا  افتتاح کرکے  اقلتوں کے حوالے سے اپنی پولیسی پیش کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے  سکھ نوجوان کی موت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں جو ناکام ہو گا۔سکھ نوجوان کی موت  کے حوالے سے مزید کہا  گیا کہ  قانونی  کارروای  کرتے ہوئے ذمہ داران  کو پکڑا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ  بھارت داخلی انتشار  کے ذریعے کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں  کیا جا رہا ہے جبکہ ایسے ہتھکنڈوں  سےبی جے پی حکومت کو تحفظ فراہم  نہیں کرسکتیں۔