طارق روڈ پر دکانداروں کا احتجاج،بد ترین ٹریفک جام

333

 کراچی: گزشتہ رات نامعلوم ادارے کی جانب سے طارق روڈ کی دکانوں پر کاروائی کی گئی اور کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان بھی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کسی ادارے کے حکام نے طارق روڈ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اور کاروائی کرنے کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان بھی لے گئے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروائی کرنے والوں نے خود کو کسٹمز اہلکار ظاہر کیا ہے۔ تاجروں نے کہا کہ کاروائی کرنے والوں نے چوکیدار کو بھی باندھ دیا تھا۔

احتاج کے باعث طارق روڈ کی سڑک عام پبلک کے لئے بند کردی گئی ہے تاہم احتجاج کے باعث متاثرہ ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کے لئے ٹریفک پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے۔