آصف علی زرداری پر 22 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

267

اسلام آباد:احتساب عدالت میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف علی زرداری پر 22 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریففرنسز کی سماعت ہوئی،سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنی کی درخوست جمع کرواتے ہوئے کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں اور ان کا کراچی میں علاج جاری ہے۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، نمر مجید، یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان حاضری کو یقینی بنائیں۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنسز میں 9 نئے ملزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 5 ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔