ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 35افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کرمان شہر میں جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے کم ازکم 35 افراد جاں بحق ہوگے جبکہ 48افراد زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران لاکھوں کامجمع موجود ہے جبکہ مجمعے میں بھگدڑ مچ جانے کی وجہ سے35 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے ہے ۔زخمی افراد زمین پر پڑے ہیں اور موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلہ ہے اعتراف میں موجود لوگ مدد کی اپیل کے لیے چلا رہے ہیں۔
BREAKING: Iran state TV says 35 killed, 48 injured in stampede that erupted at funeral procession for general slain in US strike
— The Associated Press (@AP) January 7, 2020