لاہور: 7 جنوری 1992 میں عمران خان نے آخری بار ٹیسٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کےفرائض سرانجام دیے۔
عمران خان اپنے یادگار آخری ٹیسٹ میچ میں دو اننگز میں 22،0 کےاسکور کےساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں آخری ٹیسٹ میچ 7 جنوری 1992 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ون ڈے 1992 کےورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کھیل کر پاکستان کو کرکٹ کا پہلا عالمی چیمپئین بھی بنایا ۔
عمران خان کا کیریئر دو دہائیوں پرمحیط تھا، جس میں انھوں نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز کے ساتھ 362 وکٹیں لیں۔
عمران خان نے ٹیسٹ ڈیبیو کے پہلےمیچ میں 93 ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 1982 سے 1992 تک قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی جس میں قومی ٹیم نے 139 میچز کھیلے 75 میں کامیابی نے گرین شرٹس کے قدم چومےجبکہ 59 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، اس دوران پاکستان نے صرف ایک میچ ٹائی کیا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔