وزیراعظم کسی بھی وقت آرمی چیف کو ہٹا سکتے ہیں،فواد چوہدری

718

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل243 کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت آرمی چیف یا  کسی بھی فورس کے سربراہ کو ہٹا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  1956کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کیا گیا تھا لیکن 1973کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین ختم کر دیا گیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ضروری نہیں عدالت کے تمام فیصلے درست ہوں لیکن ان کو ماننا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے، آرٹیکل243 کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت آرمی چیف یا  کسی بھی فورس کے سربراہ کو ہٹا سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا جس کو ماننا ضروری ہے مگر وزیراعظم کے عہدے کا بھی احترام کرنا ہے اور ان کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اختیار ہے۔

واضح رہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 کثرت رائے سے منظور ہوگیا ہے۔