عراق سے فوجی  انخلاء ممکن نہیں، امریکی  وزیردفاع

280

عراق سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوہے  امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ عراق سے فوجی  انخلاء محض ایک  افواہ ہے۔

امریکی  وزیردفاع مارک ایسپر کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ  نے  عراق سے فوج نکالنے کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ہے جبکہ عراق سے فوجی  انخلاء محض ایک  افواہ ہے امریکی موقف  اسکے بر خلاف ہے۔

واضح رہے کہ عرب ٹی وی کی ویب سائٹ  نےدعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ   روز ایک  خط سامنے آیا ہے جس پر عراق میں  موجود   امریکی فوج کے مشن کمانڈر جنرل ولیم سلی سوم کے دستخط ہیں۔ اس خط میں عراق  سے   امریکی فوج  کونکالنے کے  احکامات جاری کیے گئے ہے۔

دوسری جانب   عراقی فوج کے  ایک ذمہ دار نے  امریکی فوج کےانخلا  اور خفیہ  خط کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع “پینٹاگان” کے ترجمان  کی جانب سےاس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

امریکی  وزیردفاع مارک ایسپر نے اس خط کی صداقت کے حوالے سے کہا ہے کہ اسکی  اہمیت  لائن پر نقطے کے مترادف ہے۔