راولپنڈی ،مسلح افراد کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی

146

راولپنڈی(صباح نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقے کے ایف سی ناکے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مسلح شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید پر دوران ڈیوٹی مسلح ملزمان نے تلاشی کے لیے روکنے پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن فورس کے اہلکار جاوید اور سمیرا نامی خاتون زخمی ہوگئی تھی۔مسلح افراد کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔مارے جانے والے حملہ آور کی نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔