امریکا نے خطے میں بگاڑ پیدا کیا ہوا ہے ، ایرانی سپریم لیڈر

188

تہران: ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ ‘امریکہ نے خطے میں بگاڑ پیدا کیا ہوا ہے اور اسے اس خطے کو چھوڑنا ہوگا۔

ایرانی  خبر رساں ادارے کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےبیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ تہران عالمی دہشت گرد کو جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ، ایران نے کل رات عالمی طاقت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹی وی اور وزیرخارجہ نےدعویٰ کیا ہےکہ بغداد میں امریکی ہوائی اڈوں عین الاسد اور اربیل پر حملہ کیا جس میں 80 سے زائدامریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مناسب جواب دے دیا ہے،حملے میں اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہدف بنایا گیا تھا۔