نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کا سامنا کرنے پر آسام کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے جمعے کو آسام میں کھیلوانڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا جس پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے مودی کے دورہ آسام پر شدید احتجاج کرنے کا پروگرام تھا۔
دوسری جانب معروف گلوکار زوبین گارگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے کہ ہم مسلم مخالف متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔
بعد ازاں حکومتی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے مشورے پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اس دورہ سے قبل بھی آسام کا دورہ کیا منسوخ کیا تھا،جب مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔