بھارت یا امریکا نہیں، ہمار اصل مسئلہ ملک کا بگڑا ہوا نظام ہے

132

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر ،جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہا ہے بھارت یا امریکا نہیں، ہمار اصل مسئلہ ملک کا بگڑا ہوا نظام ہے۔ قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مغلوب نہیں کر سکتی۔ طاقتور اسٹیبلشمنٹ جس کو چاہتی ہے حکومت میں لاتی ہے اور جس کو چاہے اقتدار سے نکال دیتی ہے۔ دبائو میں آکر آج اکٹھے ہونے والے کل پھر آپس میں دست و گریبان ہوں گے۔ کرپٹ اور نااہل سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کا موقع دیتے ہیں۔ پارٹیاں ملک و قوم کی نہیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹی بن چکی ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہی ہے اگر آئین و قانون پر عملدرآمد ہو اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکتاہے۔ قوم کو علاقائی، لسانی اور مسلکی تعصبات سے نکل کر ملک میں نظام مصطفیؐکے نفاذ پر متحد ہونا ہوگا۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔عمرگجرنے نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس آرمی ایکٹ قانون سازی کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ مزید سقم پیدا ہوں گے اور آنے والی حکومتوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس اہم ترین قانون سازی میں مشاورت کے ساتھ مکمل طور پر اتفاق رائے پیدا کرتی اور پھر چیزوں کو آگے لے کر جایا جاتا، محض چند دنوں میں اہم ترین قانون سازی کسی دبائو کا نتیجہ لگتی ہے۔