حکومت دیر بالا میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کیلیے اقدامات کرے

171

پشاور (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصو بائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خا ن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر بالا میںبہت زیادہ برف باری کی وجہ سے وادی میں رابطہ سڑکیں بند ہیں حکومت فوری طور پر تمام وادی میںسڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے اقدامات کریں ۔ برف باری کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچارہیں اور اگر فوری طور پر راستے صاف نہیںکیے گئے تو عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے سال بھی بہت زیادہ برف پڑی تھی اور جن اداروں اور ٹھیکیداروں نے برف صاف کی تھی ان کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ فنڈ ایم این آر کے مد میںریلیز کریں تاکہ برف ہٹانے کے اپریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ سخت سردی کی وجہ سے بچوں ، بوڑھوں اور خواتین بیمار ہورہے ہیں اور برف کی وجہ سے راستے بند ہونے سے ان کو علاج معالجے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ شدید سردی اور برفباری میں گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ حکومت نے فوری طور پر ان علاقوں کی سڑکوں کی بحالی اور برف ہٹانے کی طرف توجہ دیں ۔