حکومت کی اماراتی خلیفہ سمیت شاہی خاندان کے 4افراد کو تلور کے شکار کی اجازت

91

کوئٹہ (آن لائن )وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سمیت حکمراں خاندان کے دیگر4افراد کو بین الاقوامی سطح پر تحفظ پانے والے تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات
کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر2افراد کے نام شامل ہیں۔شیخ خلیفہ کو3 صوبوں،سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں شکار کی اجازت دی گئی۔اجازت نامے کے مطابق شیخ خلیفہ کو سندھ کے ضلع سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور نواب شاہ، بلوچستان کے پنجگور، خاران کے علاوہ ناگ درہ واشک ، ماشکیل، اورماڑہ، پسنی، گوادر، ژوب اور سبی کے علاقے ڈومکی جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان، راجن پور اور چکوال میں شکار کی اجازت دی گئی۔ شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ سیف بن محمد کو بلوچستان کے ضلع لورا لئی میں تحفظ پانے والے پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی۔