آٹھ جنوری کا آپریشن درست تھا،اہداف عسکری تھے،ایرانی سفیر

273

ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کا آپریشن درست تھا،اہداف عسکری تھے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ عراق کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ 8 جنوری کا آپریشن درست تھا،اہداف عسکری تھے تاہم ایران خطے میں ہر گز کشیدگی یا جنگ نہیں چاہتا ہے۔

دوسری جانب عراق نے ایرانی میزائل حملہ خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے جبکہ ایرانی میزائل حملے پر ایرانی سفیر کو طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی فضائی حملے میں ایران کے القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے،ایران نے جوابی وار میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر13 سے زائد میزائل داغے تھے جبکہ ایرانی نشریاتی ادارے  کی جانب سے اس حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔