فواد چوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

325

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، جدید تقاضوں سے ہم آھنگ،انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل  ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرار داد کی تائید کی جب کہ نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔