معروف طبیب حکیم سعید کا 100 واں یوم پیدائش

776

کراچی: معروف طبیب، سابق گورنر اور سماجی رہنما حکیم محمد سعید کی شہادت کو 22 برس بیت گئے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج، سماجی کارکن اور مصنف حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے،وہ بچپن سے ہی غیرمعمولی ذہانت اور حیران کن یادداشت کے مالک تھے یہی وجہ ہے کہ وہ 9 برس کی عمر میں حافظ قرآن بھی بن گئے تھے۔

تقسیمِ برصغیر کے بعد حکیم سعید نے بھارت میں موجود تمام کاروبار، عیش و عشرت چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ 9 جنوری 1948 کو کراچی پہنچے گئے جہاں انھوں نے زندگی کے آخری روز تک قیام کیا۔

حکیم سعید نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتابیں تحریرکیں۔

ماہر طبیب کا بچوں سے محبت کایہ جذبہ تھا کہ حکیم سعید نے نونہال کے نام سے باقاعدہ رسالے جاری کیے، وہ اپنی آخری لمحات تک ہمدرد نونہال سے وابستہ رہے، حکیم سعید نے 1993 سے 1994 تک بطور گورنر سندھ امور انجام دیئے، گورنر سندھ دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے، حکومت پاکستان نے خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

وہ 17 اکتوبر1998 کو جب گھر سے مطب جانےکیلئے نکلے تو دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔جس وقت انہیں آرام باغ میں ان کے دواخانہ کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ روزے کی حالت میں تھے، یوں انہوں نے روزہ کی حالت میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔

ان کا معمول تھا کہ وہ جس روز مریضوں کو دیکھنے جاتے روزہ رکھتے تھے چونکہ ان کا ایمان تھا کہ صرف دوا وجہ شفاء نہیں ہوتی۔

حکیم محمد سعید پاکستان کے بڑے شہروں میں ہفتہ وار مریضوں کو دیکھتے تھے، سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے۔ہمدردبھی ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے جس کی تمام تر آمدنی طبی تحقیق اور دیگر فلاحی خدمات پرصَرف ہوتی تھی۔

حکیم محمد سعید اس جہان ِ فانی سے کوچ  کر گئے ہیں لیکن ان کی طبی،علمی اور ادبی خدمات سے آج بھی ہزاروں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔