شوہر کی زیر علاج اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش

127

نئی دہلی: نشے میں دھت شخص کی اسپتال میں زیر علاج اپنی اہلیہ کو جان سے مارنے کی کوشش، میڈیکل اسٹاف نے خاتون کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں نشے میں دھت شخص نے اپنی اہلیہ مریضہ کا گلا دبا کر اسے مارنے کی کوشش کی لیکن میڈیکل اسٹاف نے بروقت مداخلت کرتے ہوئےعورت کی جان بچالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال میں موجود میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ خاتون نے اس سے قبل خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہےکہ ملزم کی اہلیہ مرگی کے دورے پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کی گئی تھیں۔ شوہر نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا اور موقع ملنے پر خاتون کا گلا دبانے کی کوشش کی۔