دوحا: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ حالیہ امریکہ ایران کشیدگی کا افغان امن مذاکرات پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی سے امن مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ امن معاہدہ تقریبا فائنل کرلیا گیا ہے صرف فریقین کے دستخط ہونے باقی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد پینٹاگون نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی۔