پشاور:کارمیں سی این جی بھرنے کے دوران دھماکا ،ماں بیٹی جاں بحق،2 افراد زخمی

104

پشاور(اے پی پی)تھانہ خزانہ پولیس اسٹیشن کی حدودچارسدہ روڈ پرواقع ایڈمورسی این جی پمپ میں گیس سلینڈرھماکے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 2 افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق خزانہ میں واقع ایڈمورسی این جی پمپ میں موٹرکارمیں سی این جی بھرنے کے دوران اچانک دھماکا ہواجس کے نتیجے میں موٹرکارمیں سوارماں بیٹی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے سے موٹرکارمکمل طورپرتباہ ہوگئی۔