راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسن نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ، دونوں عسکری رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈیوڈ جانسن نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت پورے خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آسٹریلوی وائس ایڈمرل کو پیشکش کی کہ پاک فوج آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں تعاون کرنے پر تیار ہے جس پر ڈیوڈ جانسن نے سربراہ پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات اور جذبات کے اظہار پر ہم پاکستان اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں ۔