پختونخوا‘ بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین کو جرمانہ اور قید کی سزاکابل اسمبلی میں پیش

81

پشاور(اے پی پی )خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بھیک مانگنے پرپابندی لگانے سمیت خیبرپختونخوا گورنمنٹ ریسٹ ہائوسز اینڈ ٹورازم پراپرٹی بل ایوان میں پیش کردیے ہیں۔ جبکہ ایوان میں سول ایڈمنسٹریشن بل کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، پختونخوا گداگری پر پابندی کے بل کے مطابق کوئی بھی پولیس افسر کسی بھی آوارہ شخص اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے افراد کوبغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کرنے کا مجاز ہوگا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں گداگری پر پابندی کے حوالے سے خیبرپختونخوا گداگری بل 2020ء پیش کیا گیا۔ بل کے مطابق آوارہ پن میں مبتلا شخص کے لیے 3 سال سزا مقرر کی گئی ہے جو دارالکفالہ میں گزاری جائے گی۔