پشاور ہائی کورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ریٹ یکساں کرنے کا حکم دیا

79

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ریٹ یکساں کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ 3 ماہ میں لیبارٹریز، اسپتال اور کلینکس کے ریٹ کا تعین کیا جائے۔ عدالتی فیصلے میں ہیلتھ کئیر کمیشن کی کارکردگی پر تنقید کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز نجی کلینکس چلا رہے ہیں‘ اسپتالوں سے بھی جعلی ڈاکٹروں کو گرفتارکیا گیا‘ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانا ہیلتھ کئیر کمیشن کی ناکامی ہے۔ واضح رہے کہ سیف اللہ محب کاکاخیل نے ہیلتھ کئیرکمیشن کے خلاف کیس کیا تھا۔