کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دونوں سبزل روڈ اور کچلاغ میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاکتوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمے دار سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے بارہا سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو گیس پریشر میں کمی
اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا لیکن حکام کے کانوں پر جوں کی تک نہیں رینگتی اور دونوں واقعات میں جانی نقصان کی وجہ گیس پریشر کمی اور اس کی لوڈشیڈنگ تھی۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔
پی ایم اے پی