امن کے لیے  ایران سمیت دیگر ممالک کا دورہ کروں گا، شاہ محمود قریشی

195

اسلام آباد: وزیر خرجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران نے  حادثاتی طور پر طیارہ گرانے کا اعتراف کرکے ذمہ داری  کاثبوت دیا ہے جبکہ خطے میں امن کے لیے  ایران سمیت دیگر ممالک کا دورہ کروں گا۔

امریکہ اور ایران کی  کشیدگی  کم کرنے اور خطے میں امن  وامان قائم کرنے کےحوالے سے وزیر خرجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  تہران سمیت  سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کروں گا اور پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔

 وزیر خرجہ نے کہا کہ ایران نے  حادثاتی طور پر طیارہ گرانے کا اعتراف کرکے ذمہ داری  کاثبوت دیا ہے جبکہ  ایران  کے دورے کا مقصد ایرانی موقف کو سمجھنا ہے۔

واضح رہے کہ  3روز قبل  ایرانی دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گرگیا۔  طیارے میں سوار167 مسافروں سمیت  09 عملے کے ارکان بھی سوار تھےجبکہ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔

جس کے بعد آج ایرانی فوجی حکام نے یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ  ایرانی حکومت کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔