اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس کے نظریہ نسلی امتیاز اور مسلمانوں اور تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں اسلامک فوبیا کے حوالے سے برطانوی اخبار کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے ایک ارب سے زیادہ افراد پر مشتمل ایٹمی مسلح ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔
An extremist ideology RSS has taken over a nuclear-armed country of over a billion people. It is an ideology based on racial superiority & hatred of Muslims & all minorities. Whenever this genie has come out of the bottle, it has always led to bloodshed. https://t.co/GKrGZSabiE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نسلی امتیاز اور مسلمانوں اور تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر نکلا ہے اس نے ہمیشہ خون خرابہ کیا ہے۔