افغانستان‘ امریکی قافلے پر حملہ‘2فوجی اہلکارہلاک

179

پشاور(نمائندہ جسارت) افغانستان کے صوبہ قندھار میں امریکی فوج کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام نے قندھار میں امریکی فورس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سے قبل نصب شدہ مقناطیسی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہلاک شدہ 4 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی فورسز حکام کے مطابق 2019ء میں جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 5سال میں افغانستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 23 ہزارافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔