بلوچستان کے علاقے بھاگ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ

95

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے بھاگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز علاقے سے 25 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا ، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔