بلوچستان: پنجگور کے مغوی ضمیر بلوچ کی لاش سوردو سے برآمد

103

پنجگور ( آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے ضمیر بلوچ کی لاش سوردو سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضمیر بلوچ ولد نذیر احمد کو 28 دسمبر کو نامعلومافراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا جس کی گاڑی ہفتے پہلے برآمد ہوئی تھی اور گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سورد میں سی پیک روڑ پر ایک خالی پلاٹ میں 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی جنہیں تشدد کرکے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا تا قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں مزید تفتیش سوردو پولیس کررہی ہے۔