سابق صوبائی وزیر امان اللہ نوتیزئی کے بہنوئی کو ایرانی اغوا کاروں نے رہا کردیا

104

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سابق صوبائی وزیر امان اللہ نوتیزئی کے بہنوئی سیاسی قبائلی و کاروباری شخصیت میر عبدالمجید خان نوتیزئی کو ایرانی اغوا کاروں نے رہا کر دیا، پاک ایران بارڈر سے سیکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں سرگیشہ پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انہیں چند روز قبل ایران سے آئے ہوئے 20 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل مسلح افراد نے رات کے وقت واشک کے علاقے شاہوگیڑی کے مقام پر ان کی زرعی زمینوں سے اغوا کر لیا تھا۔ جن کی بازیابی ضلع چاغی سمیت ضلع واشک، ضلع خاران، ضلع پنجگور اور ضلع نوشکی کے علاوہ ہمسایہ ملک ایران کے بلوچ قبائل و علما کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔