ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

271

دارلحکومت اسلام آباد سمیت سوات، گلگت بلتستان اور گردونواح میں 7۔4 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت سوات، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق کاعلاقہ تھا۔

 زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔