خطے میں امن وامان کے لیے وزیرخارجہ ایرانی دورے پر روانہ

179

اسلام آباد: خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  ایران  اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور خطے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایران کے دورے کے بعد کل  سعودی عرب بھی جائے گئے۔

 وزیر خارجہ ایران اور سعودی ہم منصب سے ملاقت کرے گے  جس میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔