جنرل قاسم سلیمانی پر لگائے گئے الزامات مسترد

209

واشنگٹن: انٹیلی جنس کمیونٹی کے اہلکاروں  نے امریکی صدر کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی  دنیا کا  نمبر ون دہشت گرد ہے اور امریکی فوج نے ایک دورست کارروائی  میں انہیں قتل کیا ۔تاہم   ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس دعویٰ کو امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  جنرل سلیمانی امریکہ کے4  سفارتخانوں پر حملوں کی سازش کر رہے تھے  لیکن  ہمیں  ایسی کسی  بات کا علم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کی جانب سے داغے گئے تین راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہند سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جس کے بعد  ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایک درست کارروائی میں انہیں قتل کیا کیونکہ قاسم سلیمانی امریکی سفارت کاروں اور فوجی شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن ہم نے اسے پکڑ لیا۔