بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ، رابطہ سڑکیں بند

69

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ محکمہ موسمیات کے گزشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں اٹھارہ انچ، کوئٹہ میں بارہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، پشین، ژوب میں پانچ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پہاڑی علاقوں پر برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔