بلوچستان: شدید برفباری اور بارش کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

221

بلوچستان میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث 15 افرد ہلاک ہوگئے۔ صوبے کے دیگر حصوں میں فضائی اور زمینی رابطہ بھی منقطع ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع   قلعہ عبداللہ میں 6افراد ،ضلع  ژوب میں 6 اورضلع پشین میں 3 افراد موسم میں شدت کے باعث ہلاک ہوئے۔چیف مٹیریولوجسٹ ڈاکٹر عظمت حیات خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں برفباری نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک سے ڈیڑھ فٹ برفباری سے دگنی ہے۔

دیگر صوبوں سے آنے والے سیکڑوں مسافر بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر پھنس ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ ائیر پورٹ کے رن وے پرشدید برف باری کے باعث  سعودی عرب سے آنے والی فلائٹ کی بھی واپسی تعطل کا شکار ہے۔

بلوچستان کے  ضلع چاغی کے ڈپٹی کمشنر فتح خان کا کہنا تھا کہ کئی افراد اب بھی  اپنی گاڑیوں میں امداد کے منتظر ہیں لیکن ان علاقوں تک ہیلی کاپٹر کے بغیرپہنچنا ناممکن ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اور کشمیر میں برفباری جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔