نومولود بچی اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر جان کی بازی ہار گئی

328

اسلام آباد: انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی کھیلنے کے دوران تیسری منزل سے نیچے گر گئی تاہم بچی   جان کی بازی ہار گئی۔

 انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پرعلیٰ الصبح ہونے والاواقعہ اس وقت پیش آیا جب 4 سالہ  بچی  ایئر پورٹ پر  کھیلنے کے دوران  تیسری منزل سے دوسری منزل پر گر پڑی۔

سول ایوی ایشن انتظامیہ نے فوری طور ڈاکٹرز کو طلب کرلیا تاہم بچی کو تشویشناک حالت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال لے جایا گیا مگر بچی بچ نا سکی۔

ترجمان پمز کے کا کہنا ہے کہ بچی کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔