بھارتی فوجی حادثاتی طور پر پاکستان میں داخل ہوگیا

1301

مقبوضہ کشمیر: گلمرگ کےعلاقے میں تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل جانے کے باعث اتفاقی طور پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار جس کی شناخت حولدار راجندر سنگھ نیگی کے نام سے ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلمرگ میں گشت کی ڈیوٹی پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق راجندر  کی بیوی راجیشوری کو یونٹ کا فون آیا جس میں انھیں بتایا گیا کہ راجندر لاپتہ ہے اور وہ شاید پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔ بھارتی اہلکار کے اہل خانہ نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی محفوظ اور جلد واپسی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ یہ فوجی ان کی تحویل میں ہے یا نہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے  سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔